پک اپ سے12من مردہ مرغیاں برآمد،ڈرائیور گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ پٹرولنگ پولیس اور فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پک اپ ڈرائیور کو حراست میں لیکر 12 من مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کر دیں،مردہ مرغیوں کے سپلائرز پھر بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس چک نمبر 96 گ ب اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شاہکوٹ روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پک اپ نمبر 4298 کے ڈرائیور کامران نذیر کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے 12 من مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کر دی ہیں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے مطابق مردہ مرغیاں دوسرے شہر سپلائی کی جا رہی تھی انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے جڑانوالہ میں درجنوں مقامات پر مردہ مرغیاں پکڑی جا چکی ہے مگر فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں گاڑی ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کرکے سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دیتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے کبھی بھی مردہ مرغیوں کے سپلائرز پکڑنے کی زحمت گوارا تک نہیں کی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیوں کے سپلائرز کو بھی بے نقاب کرکے انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مردہ مرغیوں کی سپلائی کا گھنائونا دھندہ بند ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں