شدید گرمی کاامکان

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت آج معمول سے پانچ ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور پنجاب کے وسطی و جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے تین تا پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا، جبکہ سندھ اورخیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے دو سے چار ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمال مشرقی اورجنوبی اضلاع میں بھی درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں