اسلام آباد ہائیکورٹ کھل گئی

اسلام آباد (بیوروچیف) ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ آج 12روز بعد کھل گئی۔عدالت میں 16اپریل کو آخری بار کیسز کی سماعت ہوئی تھی، کفایت شعاری مہم کے تحت جمعے کو بھی جوڈیشل ورک نہیں ہوتا، 12روز میں سیکڑوں کیسز التوا کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ریڈ زون کی بندش کے باعث ہائی کورٹ میں اہم کیسز کی سماعت نہیں ہوئی۔عدالت میں 190ملین پائونڈ کیس 22اپریل کو سماعت کے لیے مقرر تھا تاہم کاز لسٹ منسوخ ہو گئی تھی۔گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت بھی نہیں ہو سکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں