IMFسے قرض جلد ملنے کاامکان

اسلام آباد (بیوروچیف) عالمی مالیاتی ادارے (IMF)نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے تقریباً 1.2ارب ڈالر قرض کی قسط کی منظوری پر غور کے لیے اس کا اعلی اجلاس آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان مارچ میں ایک اہم معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت پاکستان کو بڑے مالیاتی پروگرامز کے ذریعے امداد فراہم کی جانی ہے۔ منظوری کے بعد پاکستان کو اربوں ڈالر تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے جس سے مجموعی مالی معاونت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔حکام کے مطابق اس مالی معاونت کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا، زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا اور ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے بچا ہے۔ پاکستان اس سے قبل بھی معاشی اصلاحات کے مختلف اقدامات کر چکا ہے جن میں سبسڈی میں کمی، ٹیکس نظام میں بہتری، سرکاری اداروں کی نجکاری اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات شامل ہیں۔عالمی مالیاتی ادارے نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ اگرچہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، تاہم عالمی حالات اور خطے میں کشیدگی مستقبل میں معیشت پر دبائو ڈال سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں