کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 1300سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69ہزار 268پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ایشیائی مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.89فیصد کا اضافہ ہوا، تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 1.71فیصد کی تیزی آئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.13فیصد کی معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔




