جڑانوالہ میں تحصیلدار کی سیٹ2ماہ سے خالی،سائلین پریشان

جڑانوالہ (نامہ نگار) 2ماہ بعد بھی تحصیلدار کی اہم سیٹ پر تعیناتی التوا کا شکار، نائب تحصیلدار میاں افضل کو اضافی چارج سونپا گیا تھا مگر انکی وفات کے بعد خالی سیٹ سائلین کو منہ چڑانے لگی،عوامی سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر ریونیو پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق 14 اضلاع سے بڑی تحصیل جڑانوالہ میں مسائل حل ہونے کا نام نہیں لیتے ہیں پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ کی آبادی تقریباً 25لاکھ افراد پر محیط ہے ایک طرف شہریوں کو جہاں تعلیم’ صحت’ صاف پانی کی فراہمی جیسے مسائل کا سامنا ہے تو دوسری جانب ریونیو کے متعلق مسائل کا بھی حل نہیں ہو پا رہے ہیں تقریباً 2ماہ قبل تحصیلدار کی سیٹ پر تعینات وسیم یزدانی کا محکمانہ تبادلہ کر دیا گیا تھا تبادلہ کے بعد نائب تحصیلدار میاں افضل کو اضافی چارج سونپا گیا مگر 3دن قبل نائب تحصیلدار میاں افضل کا انتقال ہو گیا جس پر مذکورہ سیٹ ایک مرتبہ پھر اہم تعیناتی نہ ہونے پر خالی ہو چکی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک طرف تحصیل جڑانوالہ میں گورنمنٹ آف پنجاب کو ریونیو کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے وصول ہوتے ہیں تو دوسری جانب جائیدادوں کی بروقت منتقلی کیلئے بیانات نہ ہونے پر شہریوں کو شدید ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر ریونیو پنجاب،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اہم سیٹ پر جلد از جلد تعیناتی کی جائے تاکہ عوام الناس کو درپیش مسائل کا ازالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں