افغانستان میں سکیورٹی اور غذائی بحران سنگین،اقوام متحدہ کا الرٹ جاری

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں کی سرپرست افغان طالبان رجیم نے عوامی فلاح و بہبود کو پسِ پشت ڈال دیا، انسانی بحران شدت اختیار کرگیا۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امدادی رابطہ (اوچا)نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں جاری بدامنی اور سیکیورٹی بحران نے امدادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔افغانستان میں مارچ میں امدادی سرگرمیوں کیخلاف 86واقعات رپورٹ ہوئے جن میں1 امدادی کارکن جاں بحق ہوا۔ افغان طالبان رجیم میں خواتین پر کام کی پابندیاں برقرارہیں اور امدادی سرگرمیوں میں شرکت پر 14کیسز سامنے آئے۔گلوبل فوڈ کرائسس 2026 کی رپورٹ میں افغانستان کو شدید غذائی عدم تحفظ کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ لاکھوں افغان تاحال انسانی امداد کے محتاج ہیں، سیکورٹی بحران اور رسائی میں رکاوٹوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں