گوجرہ میں چوروں کا راج، عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ( نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میںشہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر420ج ب کے شہادت کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہوئے اور اس کا ایک لاکھ روپے مالیتی بکرا چوری کرکے فرارہوگئے۔نامعلوم چور نے چک نمبر298ج ب کے محمد نعمان کے گھر سے 35ہزارروپے مالیت کا موبائل چوری کر لیا۔چوروں نے چک نمبر358ج ب کے ظفر اقبال کا96ہزارروپے مالیت کا موبائل ،65ہزارروپے نقدی اور2لاکھ 80ہزارروپے کے طلائی زیورات چوری کر لئے۔چوروں نے چک نمبر343ج ب کے رمیض اکرم کے ڈیرہ سے نامعلوم چور ٹیوب ویل سے1لاکھ50ہزارروپے مالیت کی بجلی کی تار چور ی کر لی۔اطلاع ملنے پر تھانہ تھانہ صدر اورنواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدما ت درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں