پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے سے مزید مہنگائی ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستا ن علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل و بے تحاشہ اضا فے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہر چیز کے ریٹ بڑھے گے اور مہنگائی کا طوفا ن آئیگا جو کہ غریب و متوسط طبقہ کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا ۔ خدارا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسی قوم پر پیٹرول و ڈیزل بم پھینکنے سے اجتناب کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر اتنا بھی نہیں جتنا پاکستان میں کر دیا گیا ہے ۔ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں