بیرون ممالک فرار ملزمان کیخلاف کارروائیاں تیز

لاہور(بیورو چیف)پنجاب سے بیرون ممالک فرار سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروا ئیا ں تیز کر دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق 2023سے یکم اپریل 2026تک مجموعی طور پر 424ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 21کا تعلق لاہور سے ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن اس حوالے سے سرفہرست رہا جہاں سے بڑی تعداد میں مفرور ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق انٹرپول کے ذریعے اب تک 196 ملزمان کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ گرفتاریاں مختلف ممالک میں جاری ریڈ نوٹسز کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 106، 2024میں 129، 2025میں 147جبکہ 2026کے ابتدائی مہینوں میں 42ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں