6 گیندوں پر 6وکٹیں میچ لمحوں میں ختم

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک عام سا میچ تاریخی لمحے میں تبدیل ہو گیا۔پینکرج کرکٹ کلب کے فاسٹ بولر مائلز ڈیوس نے پیلسال کلب کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل چھ گیندوں پر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کر ڈالی، جو کرکٹ میں انتہائی نایاب کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔میچ کے دوران پیلسال کلب 49 رنز پر صرف دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں تھا، مگر پھر ایک اوور نے کھیل کا نقشہ بدل دیا۔ ڈیوس نے اگرچہ اوور کا آغاز وائیڈ گیند سے کیا، لیکن اس کے بعد مسلسل وکٹیں لے کر مخالف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔اوور کی آخری دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کے بعد اگلے اوور میں مزید چار وکٹیں حاصل کر کے انہوں نے پوری ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا۔ چند ہی لمحوں میں اسکور 49 پر 9 وکٹیں ہو گیا اور میچ یکطرفہ ہو گیا۔مائلز ڈیوس نے مجموعی طور پر 6 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور اپنی ٹیم کو 116 رنز سے شاندار فتح دلوا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں