اسلام آباد ( بیو رو چیف )پی ٹی اے نے آئی فون14سیریز کے درآمدی موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکسز میں ترمیم کی ہے۔ٹیکس کی یہ نئی شرحیں قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر موبائل رجسٹریشن کرانے والے دونوں صارفین پر لاگو ہوں گی۔آئی فون14رجسٹر کرنے والے صارفین کے لیے نیا ٹیکس 30,321 روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ پاسپورٹ استعمال کرنے والے اب 27,860 روپے ادا کریں گے۔آئی فون 14 پرو رجسٹریشن کے لیے قومی شناختی کارڈ پر 34,101 روپے اور پاسپورٹ کے ساتھ لانے پر 31,640 روپے کا ٹیکس عائد کیا جائے گا۔پریمیم آئی فون 14 پرو میکس کو قومی شناختی کارڈ پر رجسٹریشن کرانے والے صارفین سے 48,235 روپے جب کہ پاسپورٹ رکھنے والے صارفین پر 42,615 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔




