کسٹم کا چھاپہ،جعلی دودھ تیار کرنیوالا100تھیلے کیمیکل برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کسٹم حکام نے پولیس کے ہمراہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 541 گ ب میں کامیاب چھاپہ مار کر جعلی دودھ تیار کرنے والے100 تھیلے کیمیکل برآمد کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کسٹم حکام کو اطلاع ملی تھی کہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 541 گ ب میں ملزم عزم الحق بڑے پیمانے پر جعلی دودھ تیار کرنے والا کیمیکل فروخت کرتا ہے اور جعلی دودھ تیار کر کے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے کہ جس پر کسٹم حکام نے کامیاب چھاپہ مار کر ملزم عزم الحق کو گرفتار کر کے اس کے گھر سے 100 تھیلے کیمیکل پائوڈر برآمد ہوئے۔ پکڑے جانیوالا ملزم کیمیکل سے جعلی دودھ اور کھویا تیار کر کے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔ ملزم کو پولیس کے حوالے کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں