وزیراعظم کی ”اپنا گھر سکیم”اہل افراد میں چیک تقسیم

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم اپنا گھر سکیم کا باضابطہ اجراء کرتے ہوئے قرض کے لیے اہل افراد کے درمیان بینک چیک تقسیم کر دیئے۔ وزیراعظم اپنا گھر سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک قرض آسان شرائط پر دیا جا رہا ہے، اس سکیم کا اطلاق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعظم اپنا گھر سکیم کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے، چھت کی فراہمی مقدس فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست یا کسی بھی حکومت کیلئے عام آدمی کو چھت فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، عام آدمی کو چھت کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیح ہے، گھر ہو تو اپنا،اس حوالے سے یہ تقریب انتہائی یادگار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا گھر سکیم کے تحت 20سال کیلئے قرض دیا جائے گا، سکیم کو کامیاب بنانے میں بے حد محنت کی گئی، سکیم میں پہلے سال میں 50ہزار گھر بنائے جائیں گے، آئندہ برسوں میں 5 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں