اسلام آباد (عظیم صدیقی) طالبان اور ان کے بھارتی سرپرستوں کا نیا گٹھ جوڑ’ مشرق سرحد کے بعد مغربی سرحد پر بھی میلہ لگانے کی تیاریاں آخری مرحلے میں’ مشرقی بھارتی پنجاب میں ریلوے پٹری پر دھماکے کا الزام’ پاکستان پر لگا کر جنگی سازوسامان پہنچا دیا گیا ہے۔ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں فضائی سروس بندش کا بھارتی نوٹم جاری’ آپریشن سندور میں بدترین شکست کا سال مکمل ہونے پر بدلہ لینے کی مہم جوئی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف افغانستان کی خیبرپخونخوا اور بلوچستان کی سرحدوں پر جھڑپوں اور بنوں شمالی وزیرستان چمن میں سکیورٹی فورسز اور سویلین آبادی پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنوں میں حالات بے حد خراب ہیں رات بھی ایک بار پھر انگور اڈہ وزیرستان میں گولہ باری گھروں پر کی گئی، چمن میں سخت جھڑپیں ہو رہی ہیں پاکستان نے دشمن طالبان کی درجنوں چیک پوسٹیں تباہ کر کے 38کلومیٹر علاقہ ”بفرزون” بنا دیا ہے اور اسے 50کلومیٹر تک وسعت دی جا رہی ہے۔ پاکستانی توپوں نے چمن طورخم کے علاقے میں پاکستانی علاقے میں دہشت گردی کا بدلہ لے لیا ہے۔




