صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی گائوں گوبند گڑھ کا رہائشی کسان گندم کی پکی ہوئی فصل اپنے گھر نہ لے جا سکا سال بھر گندم کا انتظارکیا عین وقت پر خوشیاں نہ دیکھ سکا۔اطلاعات کے مطابق گوبند گڑھ کے رہائشی کسان محسن جٹ ولد ولی محمد جت نے گائوں میںاپنے رقبہ تین ایکڑپرگندم کی فصل کاشت کی ،اس کی فصل کے اوپر سے بجلی کی تاریں گزرتی تھیں ،جب وہ فصل کی کٹائی کر رہا تھا تو بجلی کی تاروں سے چنگاریاں پیدا ہو کر فصل پر گر گئیں ۔




