صفدرآباد(نامہ نگار)تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتا ل صفدرآباد کامین گیٹ کمیٹی چوک سلاٹر ہائوس روڈ پر شفٹ کیا جائے شہریوںکا مطالبہ۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار سے شہریوں چوہدری لیاقت علی انصاری ،بلال احمد مغل،صاحبزادہ ارشد جاوید خالقی،محمد بلال اکرم نے ملاقات کے دوران بتا یا کہ ٹی ایچ کیو کا مین گیٹ نادرا دفتر کے قریب ہے،یہ روڈ بہت تنگ ہے اس پر تجاوزات کی بھرمار ہے،پیدل چلنا بھی مشکل ہوتا ہے جگہ جگہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،وقت بہت لگ جاتا ہے ہسپتال پہنچنے میں اور اہم بات یہ کہ ہسپتال کی ایمر جینسی بھی روڈ سے آدھا کلو میٹراندر ہے ۔




