میاں عامر وحید DSP سپیشل برانچ فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 33 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ننکانہ صاحب میاں عامر وحید کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ فیصل آباد تعینات کر دیا۔ ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ نصراﷲ خاں چٹھہ کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی شکر گڑھ نارووال’ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن تھری رانا مظہر الحق کو ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ’ ڈی ایس پی محمد افتخار کو سانگلہ ہل ننکانہ صاحب سے ڈی ایس پی بٹالہ کالونی’ ڈی ایس پی راشد بشیر کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہائو الدین سے ٹریفک آفیسر پیپلزکالونی سرکل تعینات کر دیا جبکہ دیگر اضلاع کے ڈی ایس پیز کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں