فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر فیصل آباد میں28واں انٹرنیشنل بکرا’ چھترا’ بیل فیسٹیول10,9,8مئی 2026ء کو نیزہ بازی اسٹیڈیم زرعی یونیورسٹی میں ہو گا۔ جس میں وزنی’ خوبصورتی’ نسلی بکرے’ چھترے’ بیل’ اونٹ کے مقابلہ منعقد ہونگے۔ انٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن کی طرف سے جانوروں کی 19کیٹیگریز بنائی گئیں ہیں۔ ہیوی وزنی بکرا کا پہلا انعام 7لاکھ روپے’ دوسرا 3لاکھ اور تیسرا انعام 1لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔ خوبصورتی کے اعتبار سے سینگ اور بغیر سینگ والوں میں مقابلہ ہو گا۔ پہلے نمبر پر آنے والے وزنی بکرے کو 2لاکھ’ دوسرے نمبر پر آنے والے بکرے کو 75ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے بکرے کو 25ہزار انعام ملے گا۔ خوبصورت وتیار بکرا مکھی چینا کو بالترتیب 1لاکھ’ 50ہزار اور 25ہزار انعام ملے گا۔ جبکہ ٹیڈی پیور اور ٹیڈی کراس کا مقابلہ بلحاظ وزن پر ہو گا، زیادہ وزن والے ٹیڈی بکروں کو بالترتیب 1لاکھ’ 50ہزار اور 25ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ وزنی چھترا کے مقابلوں میں اوّل آنے والے چھترے کے مالک کو پہلا انعام2لاکھ’ دوسرا انعام 75ہز ار اور تیسرے نمبر پر آنے والے چھترے کو 25ہزار انعام دیا جائے گا۔ خوبصورت بریڈر بکرا (لائلپوری) (مکھی چینا) خوبصورت بکری پٹھ اور چھ دانت تک مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔ دودھ دینے والی بکریوں میں بھی مقابلہ ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہیوی وزنی اونٹ خوبصورت تیار اونٹ’ خوبصورت وتیار بچھڑا’ ہیوی بچھڑا کوئی بھی نسل کا ہو اور وزنی بھینسا کے درمیان مقابلہ جات ہونگے۔ہیوی وزنی بچھڑا پر اول انعام ڈیڑھ لاکھ روپیہ، دوسرا انعام1لاکھ اور تیسرا انعام 50ہزار روپے دیا جائے گا۔جبکہ وزنی اونٹ پر اول انعام 3لاکھ،دوسرے نمبر پر آنے والے کو1لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 50ہزار کیش انعام دیا جائے گا۔ تمام خوبصورت جانوروں کا مقابلہ9مئی بروزجمعتہ المبارک کو ہو گا۔ وزنی جانور 8مئی بروز جمعرات کو رات 10بجے انتظامیہ کے حوالے کرنا ہونگے اور ان کا مقابلہ 10مئی بروزہفتہ کو ہو گا۔ انٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن کی طرف سے وزنی اونٹ’ بھینسا’ ترکی دنبہ جس کا خوبصورت اور وزنی ہو گا، اسکو خصوصی انعام’ سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دی جائے گی۔




