21دہشت گرد گرفتار

لاہور (بیوروچیف) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 214انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران21 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق لاہور، شیخوپورہ گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ لاہور سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشت گرد پیر شمس بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 17 ڈیٹونیٹر، 39 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ اسٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں