گوجرہ(نامہ نگار)گو جرہ میں المناک حادثہ میںٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکرایک ماہ کابچہ اور دوخواتین جاں بحق ہو گئے۔نعشیں گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر355 ج ب کااحسن اپنی اہلیہ شاہین ،کمسن بیٹے بشارت اور اپنی عزیزہ ستاں بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار شہر کی طرف آرہے تھے کہ جھنگ روڈ کے چک نمبر303 ج ب کے قریب اینٹوں سے لدی ٹرالی کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ۔اور ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔




