ٹوبہ میں پلاسٹک مینو فیکچرنگ موجود نہیں ،تقریباً40کے قریب ڈیلرز ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے محکمہ ماحولیات کا عزم حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے محکمہ ماحولیات، انجمن تاجران اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مختلف تجارتی و سماجی تنظیموں کے اشتراک سے ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔پریس کانفرنس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات شمیم احمد خان کے ہمراہ انجمن تاجران، ڈیلرز ایسوسی ایشنز، شاپنگ مالز کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شمیم احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پلاسٹک آلودگی ایک سنگین ماحولیاتی اور صحت کا مسئلہ بن چکی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کی موجودگی سامنے آئی ہے، جو روزمرہ استعمال کی اشیاخصوصا پلاسٹک برتنوں اور پولیتھین بیگز کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 2023 میں سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف قانون متعارف کروایا، جس کے تحت 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پولیتھین بیگز پر پابندی عائد کی گئی۔ ابتدائی مرحلے میں عملدرآمد محدود سطح پر رہا، تاہم اب تقریبا 60 سے 70 فیصد تک بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے اور آگاہی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں