سرگودھا(بیورو چیف)کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی نے ایس ای ہائی وے کے ہمراہ سرگودھا بھلوال روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و مرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایس ای ہائی وے کامران اکرام نے کمشنر کو راجباہ مٹھہ لک کے ساتھ سڑک کی موجودہ حالت، جاری سکیموں، اور بہتری کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ کمشنر نے سڑک کے مختلف حصوں کا معائنہ رتے ہوئے تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار کا بغور جائزہ لیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کام کو تیز کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے سڑکوں کی بروقت تکمیل اور بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نکاسی آب کے موثر انتظامات کیے جائیں تاکہ بارش کے دوران سڑک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔




