فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ محنت کش طبقات کی قربانی کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا ۔معاشر ے کے یہی بے لوث جفاکش سب سے بڑے اعزاز کے مستحق ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مزدور اور ہنرمند افراد اندرون و بیرون ملک ہماری قا بلیت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے آئینہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمندرپار لاکھوں محنت کش قومی صلاحیت اور ملکی اساس کے سفیر ہیں،ان کی قابلیت اور محنت سے کمائی گئی ایک ایک پائی پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام میں مزدوربھی شامل ہیں ہنرمندی، پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔قومی ادارے بشمول ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں۔
سب کو تجدید عہد کرناچاہئے کہ سب مل کر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔




