ملک ریاض رسول ملک سنز کارخانہ بازار والے انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت ملک شاہد رسول کے بڑے بھائی’ ملک اعجاز وحید (مرحوم) اور ملک اختر رسول کے چھوٹے بھائی ملک ریاض رسول (ملک سنز کارخانہ بازار والے) قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آج 3مئی بروز اتوار صبح 10 بجے بڑے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی رہائشگاہ رحمانیہ ٹائون میں ہے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ ملک شاہد رسول کا فون نمبر 0300-8666438 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں