فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹھیکری والا پولیس نے دو سال قبل شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 275 ج ب پینسرہ میں دو سال قبل معمولی جھگڑے پر طالب حسین وغیرہ نے فائرنگ.کر کے مخالف صدام حسین کو قتل کر دیا تھا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ انچارج انوسٹی گیشن تھانہ ٹھیکری والا سب انسپکٹر قائم دین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دو سال سے اشتہاری ملزم طالب حسین کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ سی پی او تنویر حسین کی دو سال سے مفرور قاتل کو گرفتار کرنے پر تفتیشی آفیسر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل کتنا ہی شاطر ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔




