مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ،نویں جماعت کا طالب علم قتل

جڑانوالہ(نامہ نگار) مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے ستیانہ لاہور مال میں بطور سیلز مین کام کرنیوالا نویں جماعت کا طالبعلم موقع پر دم توڑ گیا، قتل کی لزرہ خیز واردات سے تاجر برادری میں عدم تحفظ کی لہر پیدا ہو چکی ہے،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 39 گ ب کے رہائشی وقار الیاس نے تھانہ ستیانہ کی حدود مین بازار میں لاہور مالز کے نام سے دکان بنا رکھی ہیں گزشتہ شب مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے دکان پر اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں ستیانہ لاہور مال میں بطور سیلز مین کام کرنیوالا 9 ویں جماعت کا طالبعلم منیب موقع پر دم توڑ گیا، قتل کی لزرہ خیز واردات کے بعد قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے قتل کی لزرہ خیز واردات سے تاجر برادری میں عدم تحفظ کی لہر پیدا ہو چکی ہے۔ قتل وغارت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ارباب اختیار کو نوٹس لینا چاہیے اور تاجر برادری کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ستیانہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے قتل کی لزرہ خیز واردات میں نویں جماعت کے طالبعلم کی ہلاکت کے معاملہ پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے پولیس تھانہ ستیانہ نے شوائد اکھٹے کرکے شاینگ مال کے مالک وقار الیاس کی مدعیت میں عمران،کاکا جٹ ساکن 40 گ ب،بابر منظور،سلمان نذیر،وقاص پرویز سمیت 3 کس نامعلوم افراد کیخلاف 5 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں