16 نایاب پیلیکن پرندوں کی سمگلنگ ناکام

حیدر آباد (نامہ نگار)محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے 16نایاب پیلیکن پرندے برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔حکام کے مطابق پرندوں کو دادو سے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف نے کہا ہے کہ سمگلنگ نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں