دورہ بنگلہ دیش’ پاکستان ٹیم کراچی سے ڈھاکہ پہنچ گئے

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم ہفتہ کی شب کراچی سے ڈھاکا پہنچ گئی۔قومی ٹیم بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ میچ آٹھ مئی سے میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 202527 کا حصہ ہوں گے،16 رکنی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، حسن علی، خرم شہزاد، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، اذان اویس، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ فضل اور عماد بٹ شامل ہیں،غازی غوری، اذان اویس، عبداللہ فضل اور عماد بٹ ریزرو کھلاڑی ہیں۔سابق قومی کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ، عمر گل بولنگ کوچ اور اسد شفیق بیٹنگ کوچ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں