اسرائیل کی جنوبی لبنان میں بمباری’41افراد شہید

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 41لبنانی شہری شہید ہوئے ہیں۔ 17اپریل کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے لبنان پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اسرائیل نے جبل ریحان، بصلایا اور جزین کے علاقے السریر پر حملے کیے۔لبنانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ السمعیہ میں مسجد کے قریب بھی اسرائیلی حملہ رپورٹ ہوا جبکہ بنت جبیل کے برج قلاویہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ اور گولہ باری کی گئی، سرحدی گاں خیام میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔جنوبی لبنان کے شہر شوکین پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید ہوئے۔ لبنان کیضلع نبطیہ میں بھی اسرائیلی بمباری سے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ القنطرہ میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔یاد رہے کہ لبنان میں 2ماہ کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 2659 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں