فلائٹ آپریشن متاثر’100 سے زائد پروازیں منسوخ

لاہور (بیوروچیف) انتظامی وجوہات اور مسافروں کی کمی کی وجہ سے ملک بھر کی100سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مشرقِ وسطی کے لیے 84، اندرونِ ملک کی22پروازیں منسوخ ہوئیں ۔ فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا گیا ہے کہ آج ملک بھر سے متحدہ عرب امارات کی 54 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے 24، لاہور سے27، اسلام آباد سے 29، ملتان سے 10، پشاور سے 8، اسکردو، سکھر اور کوئٹہ سے 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد سے 4، 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی 4 جب کہ کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں