انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک اور ڈرینز لائنوں کی تعمیر کو مزید تیز کیا جائے،ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے اتوار کی چھٹی کے باوجود کر یسنٹ سکول گرائونڈ میں زیر تعمیر انڈر گرائونڈ سٹوریج ٹینک کی سائٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر گرائونڈ سٹوریج ٹینک اور اس کے ساتھ ملحقہ ڈرینز لائنوں کی تعمیر کے کاموں کو مزید تیز کیا جائے اور یہ کام ہر صورت مون سون بارشوں سے پہلے مکمل ہونا چاہیے تاکہ موسم برسات کے دوران بارشی پانی کے تیز ترین اخراج کے فوائد حاصل ہو سکیں۔ ایم ڈی واسا ل نے واضح کیا کہ انڈر گرائونڈ سٹوریج ٹینک کی تعمیر کے لئے سٹیل ورک کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ کل سے کنکریٹ کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کنٹریکٹرز کو عوامی بہبود کے اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں