کراچی سے کویت فضائی سفر بحال

کراچی (بیوروچیف) امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے 66دن بعد کویت سے کراچی کا براہِ راست فضائی سفر بحال ہو گیا۔28 فروری کے بعد کویت کی ایئر لائن کی پہلی پرواز کی کراچی آمد ہوئی۔پرواز جے9507 محدود مسافروں کو لے کر کویت سے براہِ راست کراچی پہنچی۔کویت سے پاکستان کی براہِ راست پروازیں 2 ماہ سے زائد عرصے تک بند رہیں۔اس دوران کویت کی ایئر لائنز سعودی عرب کے دمام ایئر پورٹ سے پروازیں آپریٹ کر رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں