KPمیں امن و امان کی صورتحال تشویشناک،دہشتگردوں کی پشاور تک رسائی خطرے کا اشارہ

اسلام آباد (عظیم صدیقی) خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک’ پشاور کے پوش سیکٹر حیات آباد انٹرچینج تک دہشتگرد پہنچ گئے، ویڈیو بناکر وائرل کر دی۔ وزیراعلیٰ بغیر سکیورٹی پہنچے، ڈیرہ اسماعیل خان وزیرستان بنوں کوہاٹ کے بعد پشاور تک رسائی خطرے کا سگنل افغانستان کی دراندازی اور دہشتگردی کارروائیوں کا بدلہ لیا جا رہا ہے۔ کابل’ قندھار’ کنٹر’ پکتیا میں خفیہ ٹھکانوں پر فضائی حملے ہو رہے ہیں۔ سیزفائر ختم ہو چکی ہے۔ افغان وزیر خارجہ کی دوست عرب ممالک اور ترکی سے ٹیلی فونک رابطے’ پاکستانی کارروائیاں رکوانے کی درخواستیں کی گئیں لیکن افغانیوں کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے یہ رابطے بے سود’ صورتحال ابھی تک درست سمت میں نہیں آ سکی’ مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانی حکمرانی طالبان گروپوں میں آپسی خلیج اور اختلافات کی شدت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے امن مذاکرات پر عملدرآمد اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں روبہ عمل نہیں آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں