خاتون سے بداخلاقی کرنیوالے ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نامہ نگار)راولپنڈی میں صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پیزا شاپ پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنیوالے 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست ملزمان نے مجھے گھر جاتے ہوئے کھنڈر نما مکان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی، صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملوث دونوں کو حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں