میٹروبس منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کا ہدف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبہ پر آئندہ 2روز میں باقاعدہ تعمیراتی کام شروع ہورہا ہے۔طاہر پورہ نزد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جھنگ روڈ سے تعمیراتی کام شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔فیصل ٹائون جڑانوالہ روڈ سے طاہرپورہ جھنگ روڈ تک20.3 کلومیٹر اورنج لائن پر27 میٹرو بسیں /2 ٹرام چلیں گی۔ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 21 اسٹیشن بنیں گے۔ممبر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی/سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر سمیت نیسپاک کے نمائندے اور ٹیکنیکل افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ میٹرو بس منصوبہ پر79۔ارب روپے کی لاگت آئے گی جو ڈیڑھ سال کے مختصر وقت میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبہ میں دو ڈیپو اور7 یوٹرنز شامل ہیں۔ کیپٹن (ر) زاہد سعید نے واسا،فیسکو،سوئی گیس،پی ایچ اے،میونسپل کارپوریشن،ٹریفک پولیس،پی ٹی سی ایل کو باقی ماندہ یوٹیلٹی سروسز کی فوری منتقلی کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ میٹریل کو بروقت اور بحاظت ڈسپوز کرنے کے لئے ڈمپنگ سائٹس بھی فائنل کی جارہی ہیں۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک کے متبادل روٹس کا پلان تشہیر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی عمل کے دوران شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں