بھاری ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم

اسلام آباد (بیوروچیف) حالیہ بھاری ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوگئے۔آئی ایم ایف سے چند روز میں ایک ارب21کروڑ ڈالرز فنڈز ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھ جائیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق ایک سال میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں6ارب 50کروڑ 96لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک سال میں 5ارب 55کروڑ 29 لاکھ ڈالرز اورکمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95کروڑ 67لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں