تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارا ت میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم دے دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم و تربیت نے یہ حکم نامہ جاری کیا، بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ، تدریسی اور انتظامی عملے کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق 8 مئی 2026تک یو اے ای میں نرسریوں اور تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کو آن لائن کلاسز کا حکم دیا گیا ۔وزارت تعلیم کی جانب سے یہ فیصلہ تعلیمی اداروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ، آٹھ مئی کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں