اسلام آباد (بیورو چیف)سپریم کورٹ نے باپ کو قتل کرنے والے ملزم بیٹے صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پیر کو جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے باپ کو قتل کرنے والے ملزم صفدر کی عمر قید کیخلاف اپیل پر سماعت کی دورانِ سماعت وکیلِ صفائی دل محمد نے کہا کہ کیس 2013 کا ہے جبکہ ترمیمی ایکٹ 2017 میں آیا، نئے ایکٹ کے بعد عدالت ملزم صفدر کو صلح کے باوجود سزا دے سکتی ہے، موجودہ کیس پر نئے ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے متعدد فیصلے بھی موجود ہیں۔




