لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے 7 سینئر ججز کوذمہ داریاں تفویض کر دی گئی

لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ کی انتظا می کمیٹی کے 7سینئر ججز کوذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کیبعدنوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کیمطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کیس مینجمنٹ، ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی کریں گی، جبکہ وہ صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے معاملات بھی براہِ راست دیکھیں گی۔ اسی طرح چیف جسٹس صوبائی جسٹس کمیٹی اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی چیئرپرسن بھی ہوں گی۔ سینئر ترین جج جسٹس عابد عزیز شیخ کو گارڈین کورٹس، اینٹی کرپشن عدالتوں، کمرشل سیشن کورٹس سمیت دیگر عدالتوں کے مانیٹرنگ جج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں