پاکستان آسٹریلیاون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان 3میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا، آسٹریلیا ون ڈے ٹیم 23مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔پی سی بی نے کہا ہے کہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 2اور 4جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز شام 4بج کر 30منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 4 بجے ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اس سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں