IMFکی ایک اور شرط پوری،66سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس بند

اسلام آباد (بیوروچیف) آئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت نے مزید66سرکاری اداروں کے بینک اکائونٹس بند کردیے۔ وزارت خزانہ نے سنگل ٹریژری اکائونٹس کادائرہ کار بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مزید66 سرکاری اداروں پرسنگل ٹریژری اکائونٹس کا اطلاق کردیا گیا۔ ان اداروں کے بینک اکائونٹس سے تقریباً 300 ارب روپے قومی خزانے کو منتقل ہوجائیں گے۔ مزید 66سرکاری اداروں پر کمرشل بینکوں میں اکائونٹس کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس سے پہلے 221سرکاری اداروں پرسنگل ٹریژری اکائونٹس کا اطلاق کیا گیا تھا۔ان سرکاری اداروں سے تقریباً200ارب روپے قومی خزانے میں منتقل کیے گئے تھے یہ اقدامات پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ کے تحت لیے گئے ہیں۔ تمام سرکاری محکموں کے لیے سنگل ٹریژری اکائونٹس کو لازم قراردیاگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں