شہروں کیساتھ ساتھ ہر گاؤں میں صفائی ستھرائی روزانہ ہوگی

صفدرآباد(نامہ نگار)کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کا دورہ سانگلہ ہل،صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے نواحی گائوں چہور مسلم پہنچ گئیں۔کمشنر لاہور ڈویزن مریم خان نے گزشتہ روز سانگلہ ہل کا دورہ کیا ،سانگلہ ہل کے وزٹ کے دوران مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے اچانک مسلم چہور پہنچ گئیں ،انہوں نے گائوں کا تفصیلی دورہ کیا اور گلیوں میںجا کر صفائی کے بارے میںخود مشاہدہ کیا اور صفائی کی تعریف کی۔اس موقع پر مریم خان نے میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔مریم خان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخوپورہ ، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسد امانت،انجمن تاجرا ن سانگلہ ہل کے چیئرمین میاں طاہر رفیق بھی موجود تھے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ شہروں کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں اور ہر گائوں میںصفائی ستھرائی روزانہ کی بنیاد پر ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں