انسٹا گرام نے لاکھوں اکائونٹس ڈیلیٹ کر دیئے

کیلفیورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے صارفین میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے لاکھوں اکائونٹس ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔موجودہ دور سوشل میڈیا کا ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں صارفین سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم سے ایک دوسرے سے رابطوں میں رہنے کے ساتھ کاروبار، تعلیم، روزگار، تفریح اور معلومات کے حصول کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔تاہم ایک مشہور سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے بڑی مہم شروع کرتے ہوئے لاکھوں اکائونٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔انسٹاگرام نے دھوکا دہی کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مہم شروع کرتے ہوئے لاکھوں ایسے اکائونٹس کو ڈیلیٹ کیا ہے، جو یا تو فرضی (بوٹس) تھے، یا پھر برسوں سے غیر فعال تھے۔انسٹاگرام کی اس بڑے پیمانے پر صفائی کے بعد بہت سی عالمی شہرت یافتہ اور با اثر شخصیات اور برینڈز کے فالوورز کی تعداد میں اچانک نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اس کارروائی سے سب سے زیادہ نقصان امریکی اسٹار کائلی جینر کو جس نے راتوں رات تقریبا 14 ملین فالوورز کو کھو دیا۔انسٹاگرام کے اس آپریشن پر سوشل میڈیا پر لوگ مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب میٹا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی انسٹاگرام کے باقاعدہ نظام کا حصہ ہے، جو وقتاً فوقتاً غیر فعال اور مشکوک اکائونٹس کو ہٹاتا ہے۔یہ فعال صارفین کو متاثر نہیں کرتا ہے۔ اگر کوئی تصدیق شدہ اکائونٹ غلطی سے معطل ہو جاتا ہے، تو اسے بعد میں بحال کر دیا جاتا ہے اور اس کے فالوورز کی تعداد کو اپ ڈیٹ کر دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں