ایرانی بحریہ نے آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے خلیج فارس میں اوشین کوئی نامی ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ نے خصوصی آپریشن کرتے ہوئے اوشین کوئی کو قبضے میں لیا۔ ایران کے مطابق آئل ٹینکر کو ایران کی تیل برآمدات اور قومی مفادات متاثر کرنے کی کوشش پر قبضے میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی نے آئل ٹینکر کے قبضے میں لیے جانیکی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں