ساہیوال(بیورو چیف)کمشنر ساہیوال ڈویژن / ایڈمنسٹریٹرز ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پرچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ساھیوال شیخ اشفاق نے ہمراہ میونسپل آفیسر اعجاز احمد خان بہوڈ اور انچارچ پلاننگ برانچ مسعود احمد مدنی اور بلڈنگ انسپکٹران محمد بلال اور ثقلین رضا وڈائچ اور غلام مصطفے جوئیہ اور پلاننگ ٹیم نے شہرساھیوال کی ناجائز کالونیز ھادی بلاک”احسان گارڈن ‘اضافی آبادی زم زم فیز 1 ‘زم زم فیز 2 حیدر بلاک: شفیق سنز:اور ایڈمز ہاؤسنگ: حسین بلاک 6r/82 غیر منظور شدہ ان لیگل غیر رجسٹرڈ کالونیز کے دفتر چاردیواریاں گیٹ راہ داریاں فیلڈ آفس مسمار کر دئے یہ کالونیز غیر رجسٹرڈ ھونے کے باوجود لوگوں کو پلاٹوں کی سیل پرچیز کر رھے تھے اور غیر قانونی آفس بنا کر لوگوں کے ساتھ فراڈ دھوکا دھی کر رھے تھے جسکا نوٹس کمشنر / ایڈمنسٹریٹر نے فوری کاروائی کا حکم فرمایا اور کمشنر/ ایڈمنسٹریٹرنے کہا کہ عوام الناس لوگوں کے ساتھ دھوکا دھی فراڈ عوام کو لوٹنا اور فراڈ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی اور عوام کے لیے میرے آفس کے دروازے ھمہ وقت کھلے ھیں اور کھلے رھیں گے۔




