شہید مولانا ادریس جید عالم دین، مخلص استاد تھے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستا ن علامہ عبدالرشید حجازی ، خالد محمود اعظم آبادی ، چوہدری حبیب اللہ عطار، قاری محمد ارشد ، مولانا عبد الشکور کاظم ، قاری بشیر احمد عزیزی ، مولانا بہادر علی سیف ، حبیب الرحمن بٹ ، مولانا اسمعیل سلفی چاہڑ کے ، مولانا اکرام اللہ طور و دیگر نے چار سدہ میں معروف علمی شخصیت ، سیاسی وسماجی رہنما ، سابق رکن صوبائی اسمبلی شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصہ سے خیبرپختونخوا میں علما کرام کو شہید کیا جا رہا ہے ۔ جو کہ انتہائی افسوس ناک اور تکلیف دہ پہلو ہے ۔ ایسے بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ۔ خیبرپختونخوا میں آئے روز ہونے والے اسطرح کے واقعات سے پوری قوم پریشان ہیں ، اس سے قبل بھی درجنوں علما اہل حدیث و اہل سنت کو شہید کیا جا چکا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں