بشپ ڈاکٹر جان جوزف کیلئے دعائیہ تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کیتھولک کیتھیڈرل فیصل آباد میںآنجہانی بشپ ڈاکٹر جان جوزف کی 28ویں برسی کے موقع پر بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں دعائیہ تقریب ہوئی جس میں بڑی تعداد نے شرکت کی اور بشپ کے روح پرور پیغام سے فیض یاب ہوئے۔ پاک ماس میں وکر جنرل فادر عابد تنویر، فادر خالد رشید عاصی، فادر اعجاز حیات، فادر ظفر اقبال، فادر طاہر رائوف اور دیگر فادرز نے معاونت کی۔ برسی کی تقریب میں لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد، سیکرڈ ہارٹ اسکول فیصل آباد، لاسال ہائی اسکول کیمپس 2، لاسال اسکول گوکھوال اور دیگر مسیحی تعلیمی اداروں کے طلبہ، طالبات اور اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ پاک ماس کے دوران بشپ ڈاکٹر جان جوزف کے ابدی آرام اور ان کی قربانی کی قبولیت کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں