فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سر سید ٹائون E بلاک کے مکینوں نے سینیٹر را نا ثنا اللہ خاں، چوہدری عابد شیر علی اور پنجاب اسمبلی کے ارکان میاں طاہر جمیل اوررانا احمد شہر یار خاں کی توجہ سر سید ٹائون Eبلاک پارک کے چاروں اطراف ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی طرف مبذ ول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کو آمد ورفت کی پریشانی سے نجات دلائی جائے ۔ مکینوں نے کہا کہ واسا نے ایک سال قبل سیوریج پائپ لائن بچھانے کے لئے سر سید ٹائون Eبلاک پارک کے چاروں اطراف کھدائی کی تھی اسکی بعد سے اب تک ادھر کا رخ نہیں کیا۔ پورے شہر میں نکاسی آب اورصحت وصفائی کا نظام بھی بری طرح ناکام ہے، شہر کی سڑکیں، رہائشی محلوں کی گلیاں فلتھ ڈپوبنی ہوئی ہیں اور اسے پوچھنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کمشنر فیصل آباد کو سرسید ٹائون وEبلاک کا دورہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا اپنی آنکھوں سے و اسا اورمحکمہ سالڈ و یسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مایوس کن کارکردگی دیکھ لیں۔




