انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7Eکالعدم قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7Eکالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے سیکشن 7Eکی بحالی کے لیے دائر ایف بی آر کی اپیلیں بھی خارج کردیں جبکہ سیکشن 7Eکے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دے دیے گئے۔سیکشن 7Eکے تحت ایسے پلاٹس پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو زیرِ استعمال نہیں تھے۔پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے سیکشن 7Eکو کالعدم قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں